تربیت نظام تعلیم
عمومی پوچھے گئے سوالات
- میرا بچہ یہاں کیا سیکھے گا؟
الجواب: بطور مسلمان ہمیں رب و رسول کو جاننا ہے، مزید آئی ٹی، عملی ہنر، انگلش اردو عربی بول چال، طب نبوی کے بارے میں سکھایا جائے گا - کیا آپ کا نظام تعلیم میٹرک بھی کروائے گا؟
الجواب: یہ نظام بطور تربیت اور عملی سیکھنے سے متعلق ہے، مزید یہ کہ بچے کہ سرپرستوں کو بھی حتی الامکان سکھانا تاکہ بچوں کو وہ گھر میں بھی بہت سی باتیں سکھا سکیں، شامل ہے۔ اس لیے فی الوقت موجودہ نظام تعلیم کا میٹرک اس میں موجود نہیں، آپ کے بچے اتنا سیکھ لے گے کہ میٹرک کے لیے پرائیوٹ امتحان دے سکیں۔ البتہ مستقبل قریب میں وہ بھی شامل ہو سکتا ہے۔ - آپ کے پاس پڑھنے کے بعد بچے کا مستقبل کیا ہے؟
الجواب: بطور انسان ہمارے زندگی میں دنیاوی و اخروی بہت سے مشاغل واعمال سے واسطہ ہوتا ہے، تو ضروری ہے ان کو سیکھا جائے، چنانچہ، بچہ یہ دونوں امور سیکھے گا، اور اس کو آئی ٹی میں ماہر بنا دیا جائے گا، جس سے دنیا و آخرت دونوں کمائی جاسکتی ہیں۔ - کیا آپ مختصر دورانیہ کا نصاب بھی رکھتے ہیں؟
جی ہاں، آئی ٹی کے بنیادی کمپیوٹر نصاب، ویب ڈولپمنٹ، گرافک ڈیزائنگ وغیرہ کے مختصر دورانیہ کے نصاب موجود ہیں۔جو کم سے کم دس سال کی عمر کے بچوں و بچیوں کے لیے میسر ہیں۔